ابنا: اطلاعات کے مطابق فلسطین کے انسانی حقوق مرکز نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کی عدلیہ عیسائيوں کو قدس اور غرب اردن میں واقع مقدس مقامات کی زیارت کی اجازت دیتی ہے لیکن غزہ کے فلسطینی مسلمانوں کو ایسی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔اس مرکز نے کہا کہ صہیونی ریاست نے اقوام متحدہ کے منشور اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی پرواہ کئے بغیر چھ سال سے زیادہ عرصے سے غزہ کا محاصرہ کررکھا ہے جو غیرقانونی اقدام ہے۔ واضح رہے کہ غزہ کے باشندے صہیونی ریاست کی طرف سے کئے گئے اس غیرقانونی اور ناجائز محاصرہ کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
13 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 364791
فلسطین کے انسانی حقوق مرکز نے غزہ پٹی میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی وجہ سے اقوام متحدہ میں صہیونی ریاست کی شکایت کی ہے۔